ایم 8 پر کام کا آغاز اہم ترجیح ہے، عاصم سلیم باجوہ
5 Jul 2020 11:43
انہوں نے کہا کہ 146 کلومیٹر طویل شاہراہ پر لاگت کا تخمینہ 26 ارب روپے ہے، منصوبے سے کیچ، آواران اور جنوبی بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں ترقی آئے گی۔
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ایم 8 پر کام کا آغاز اہم ترجیح ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سے ہوشاب، آواران شاہراہ کی تعمیر کی منظوری ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ 146 کلومیٹر طویل شاہراہ پر لاگت کا تخمینہ 26 ارب روپے ہے، منصوبے سے کیچ، آواران اور جنوبی بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں ترقی آئے گی۔
خبر کا کوڈ: 872593