QR CodeQR Code

شہباز شریف اب فرنٹ فٹ پر کورونا کیخلاف جنگ لڑیں، فیاض چوہان

5 Jul 2020 13:14

پنجاب کے وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ بطور اپوزیشن لیڈر کورونا کیخلاف اخلاقی، سیاسی، مالی و قانونی محاذ پر لڑنا شہباز شریف کا فرض ہے۔ امید ہے شہباز شریف کراچی سے خیبر تک پورے ملک میں کورونا کیخلاف جدوجہد کرتے نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے شہباز شریف اپنی چالیس سال کی لازوال، بے مثال، تابناک اور شاندار کرپشن کی تفتیش میں بھرپور تعاون کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب شہباز شریف وزیرِاعظم عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی تقلید کرتے ہوۓ فرنٹ فٹ پر کرونا کیخلاف جنگ لڑیں۔ وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا کے خاتمے کی جدوجہد میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ صوبے کی عوام عثمان بزدار کو کورونا وائرس کے تدارک کے حوالے سے انتظامی صلاحیتوں پر نمبر ون قرار دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اب ن لیگ کے ریموٹ کنٹرول قائد بننا چھوڑیں، عملی دنیا میں قدم رکھیں۔
 
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بطور اپوزیشن لیڈر کورونا کیخلاف اخلاقی، سیاسی، مالی و قانونی محاذ پر لڑنا شہباز شریف کا فرض ہے۔ امید ہے شہباز شریف کراچی سے خیبر تک پورے ملک میں کورونا کیخلاف جدوجہد کرتے نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے شہباز شریف اپنی چالیس سال کی لازوال، بے مثال، تابناک اور شاندار کرپشن کی تفتیش میں بھرپور تعاون کریں گے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف جس دھج سے ریلیف لینے عدالت گئے، اُمید ہے اُسی دھج سے اب نیب میں بھی حاضر ہوں گے۔ شہباز شریف صاحب، ڈرنا چھوڑیں اور فرنٹ فٹ پر آ کر اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو رہنمائی چاہیئے تو سردار عثمان بزدار کی بہترین پرفارمنس سے سبق سیکھ سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 872600

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872600/شہباز-شریف-اب-فرنٹ-فٹ-پر-کورونا-کیخلاف-جنگ-لڑیں-فیاض-چوہان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org