QR CodeQR Code

باڑہ پریس کلب کے ممبر افغان مہاجرین کے ہاتھوں قتل

5 Jul 2020 14:33

مقتول کے ورثاء نے مطالبہ کیا کہ افغان باشندے بھی اسد ٹاون میں رہائش پذیر ہیں جنہیں فوری طور پر گرفتار کرکے انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ سے تعلق رکھنے والے صحافی کو افغان مہاجرین نے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق باڑہ پریس کلب کے ممبر ہدایت شاہ آفریدی کو اسد ٹاؤن میں اپنے گھر کے باہر افغان مہاجروں نے جھگڑے کے دوران سر پر اینٹوں سے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔ موقع پر موجود پڑوسیوں نے ہدایت شاہ کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ لاش کو ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کیلئے لے جایا گیا۔ مقتول کے ورثاء نے مطالبہ کیا کہ افغان باشندے بھی اسد ٹاون میں رہائش پذیر ہیں جنہیں فوری طور پر گرفتار کرکے انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 872610

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872610/باڑہ-پریس-کلب-کے-ممبر-افغان-مہاجرین-ہاتھوں-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org