0
Sunday 5 Jul 2020 14:33

باڑہ پریس کلب کے ممبر افغان مہاجرین کے ہاتھوں قتل

باڑہ پریس کلب کے ممبر افغان مہاجرین کے ہاتھوں قتل
اسلام ٹائمز۔ ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ سے تعلق رکھنے والے صحافی کو افغان مہاجرین نے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق باڑہ پریس کلب کے ممبر ہدایت شاہ آفریدی کو اسد ٹاؤن میں اپنے گھر کے باہر افغان مہاجروں نے جھگڑے کے دوران سر پر اینٹوں سے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔ موقع پر موجود پڑوسیوں نے ہدایت شاہ کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ لاش کو ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کیلئے لے جایا گیا۔ مقتول کے ورثاء نے مطالبہ کیا کہ افغان باشندے بھی اسد ٹاون میں رہائش پذیر ہیں جنہیں فوری طور پر گرفتار کرکے انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 872610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش