QR CodeQR Code

شہباز شریف نے کورونا کو شکست دے دی

5 Jul 2020 14:46

پی ایم ایل این کی ترجمان نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز نے شہباز شریف کو 3 ہفتے تک اینٹی باڈیز ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے، اینٹی باڈیز ٹیسٹ کا رزلٹ آنے تک ڈاکٹرز نے انہیں سخت احتیاط جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق اللہ کے فضل سے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹرز نے شہباز شریف کو 3 ہفتے تک اینٹی باڈیز ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اینٹی باڈیز ٹیسٹ کا رزلٹ آنے تک ڈاکٹرز نے انہیں سخت احتیاط جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ خیال رہے کہ چند روز قبل شہباز شریف اور ان کی اہلیہ تہمینہ درانی میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ قرنطینہ میں تھے۔

 


خبر کا کوڈ: 872620

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872620/شہباز-شریف-نے-کورونا-کو-شکست-دے-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org