0
Sunday 5 Jul 2020 14:57

سی ٹی ڈی پنجاب نے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کیلئے ہائی ریزولیشن ڈرون کیمرے خرید لیے

سی ٹی ڈی پنجاب نے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کیلئے ہائی ریزولیشن ڈرون کیمرے خرید لیے
اسلام ٹائمز۔ جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے پنجاب پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا۔ پنجاب پولیس تبدیلی کی راہ پر چل پڑی اور اب جرائم پیشہ افراد کا بچنا مشکل ہوگیا۔ پنجاب پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا۔ پنجاب پولیس نے خفیہ آپریشنز اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے ہائی ریزولیشن ڈرون کیمرے خرید لیے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کے لیے 17 ڈرونز خریدے گئے ہیں اور ایک ڈرون کی مالیت چھ لاکھ روپے ہے۔ مجموعی طور پر ان ڈرونز پر ایک کروڑ دو لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ان ڈرون کیمروں کی رینج دو کلومیٹر اور رفتار بھی عام ڈرون کیمروں سے کہیں زیادہ ہے، 40 میگا پکسل لینز ہونے کی وجہ سے اب مشکوک ایکٹیوٹی کو بہتر انداز میں مانیٹر کرنا ممکن ہوگا۔

خریدے گئے ان ڈرونز کو پنجاب کی ریجنز، اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ رواں سال مارچ میں پنجاب پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید سافٹ ویئر ٹریول آئی متعارف کرایا تھا۔ پنجاب پولیس تبدیلی اور اصلاحات کے مشن کے تحت ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اپنانے لگی۔ پنجاب پولیس نے ہوٹی آئی کے بعد ٹریول آئی سافٹ ویئر بھی متعارف کرایا۔ پنجاب پولیس کے متعارف کرائے گئے جدید سافٹ ویئر میں لاہور کے تمام بس اڈے اور کمپنیاں رجسٹرڈ ہوں گی اور اس نظام کے تحت ملزمان کو پکڑنا انتہائی آسان ہو جائے گا۔ کسی بھی مقدمے میں نامزد ملزم جب کسی بھی بس سروس سے سفر کے لیے ٹکٹ خریدے گا تو وہ فوری طور پر اس نظام کے تحت پکڑا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 872621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش