0
Sunday 5 Jul 2020 14:54

بلاول نے عمران حکومت کو 5 جولائی 1977ء کے جرم کی انتہاء کٹھ پتلی حکومت قرار دیدیا

بلاول نے عمران حکومت کو 5 جولائی 1977ء کے جرم کی انتہاء کٹھ پتلی حکومت قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ کٹھ پتلی حکومت 5 جولائی 1977ء کے جرم کی انتہاء ہے، لیکن اب پاکستان میں یہ باب ہمیشہ کیلئے بند ہونے والا ہے۔ 5 جولائی 1977ء کے روز کی مناسبت سے اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 5 جولائی 1977ء کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے شرمناک اور تاریک ترین دن ہے، 5 جولائی کو آئین معطل اور جمہوریت کو لپیٹا گیا، تمام شہری حقوق غصب، ترقی کے عمل کو روکا اور ہر سُو آمریت کے رنگ تھے، آمر کے ذاتی مفادات کو فروغ اور ان کو تحفظ دے کر پورے معاشرے کی بنیاد کو کرپشن پر رکھ دیا گیا، عدم برداشت اور انتہاء پسندی کی آماجگاہیں بنا دی گئیں، کیونکہ آمروں کو فقط اپنے ذاتی مفادات عزیز تھے۔ انہوں نے کہا کہ 4 دہائیاں گزرنے کے بعد بھی 5 جولائی 1977ء کی بلا پاکستانی قوم کو پیچھا نہیں چھوڑ رہی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ منتخب حکومت اور پہلے براہ راست منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو جن عناصر نے ہٹایا، وہ یا تو فضا میں نیست و نابود ہوگئے یا شرمناک زندگی گزار رہے ہیں، اس مکروہ عمل میں ملوث تمام کرداروں سے یہ ثابت ہوا کہ جرم و گناہ کی کوئی میراث نہیں ہوتی، موجودہ کٹھ پتلی کی طرح ہر غاصب حکمران کو اس آفاقی حقیقت کی سمجھ اور ادراک نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کٹھ پتلی حکومت 5 جولائی 1977ء کے جرم کی انتہاء ہے، لیکن اب پاکستان میں یہ باب ہمیشہ کیلئے بند ہونے والا ہے، مذہبی انتہاء پسندی، عسکریت پسندی، فرقہ واریت اور لسانیت کو اپنی جابرانہ حکمرانی کو قائم رکھنے کیلئے ہتھیار بنانے والوں کو ہٹا دیا جائے گا، ان کو اسی طرح ہٹایا جائے گا، جیسے نسل پرستی اور نفرت کے بیوپاری کے جعلی مجسموں کو ہٹایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 872622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش