QR CodeQR Code

ملتان، بیرسٹر عرفان رضا نقوی ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری لیگل افیئر نامزد

5 Jul 2020 18:37

ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک وکلاء برادری کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں جنہوں نے ہمشہ ملک میں آئین و قانون کی سربراہی کی بات کی اور ایک ملک و معاشرے کی تشکیل میں انتہائی مثبت کردار ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی جانب سے بیرسٹر عرفان رضا نقوی کو سیکرٹری لیگل افیئر نامزد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی سربراہی میں لائر ونگ کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل وجاہت علی مرزا کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک وکلاء برادری کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، جنہوں نے ہمشہ ملک میں آئین و قانون کی سربراہی کی بات کی اور ایک ملک و معاشرے کی تشکیل میں انتہائی مثبت کردار ادا کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری لیگل افیئرز بیرسٹر عرفان رضا نقوی کا کہنا تھا وکلاء ونگ کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، ہم اس فورم کے ذریعے مظلومیں و مستضعفین جہاں کی حمایت کو جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر بزرگ عالم دین و صوبائی مسئول شعبہ خواتین علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات ثقلین نقوی، صوبائی سیکرٹری رابطہ سید ندیم کاظمی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل غلام حسنین انصاری، مولانا عمران ظفر، تصدق زیدی، قیصر عباس، حسن گھلو، علی اصغر، شہباز حسین ایڈووکیٹ، عون عباس انجم ایڈووکیٹ اور دیگر موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 872642

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872642/ملتان-بیرسٹر-عرفان-رضا-نقوی-ایم-ڈبلیو-کے-ضلعی-سیکرٹری-لیگل-افیئر-نامزد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org