0
Sunday 5 Jul 2020 18:58

کراچی میں انفیکشن ڈزیز اسپتال نیپا کا افتتاح کر دیا گیا

کراچی میں انفیکشن ڈزیز اسپتال نیپا کا افتتاح کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں 54 بستروں پر مشتمل انفیکشن ڈزیز اسپتال نیپا کا افتتاح کر دیا، وزیراعلیٰ سندھ نے نیپا اسپتال کو ریسرچ سینٹر کا بھی درجہ دے دیا۔ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے پہلے مرحلے میں اسپتال کا بلاک اے اور بی تیار کیا ہے، یہ اسپتال 400 بستروں پر مشتمل ہے اور یہ جلد 200 بستروں کے اسپتال کے طور پر کام کرے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت اسپتال کے گراؤنڈ اور فرسٹ فلور کا کام مکمل ہے، اسپتال کے گراؤنڈ فلور پر 8 بستروں پر مشتمل ایمرجنسی کی سہولت موجود ہے، جبکہ اسپتال میں 16 بستروں کا آئی سی یو بمہ وینٹی لیٹرز قائم کیا گیا ہے، اسپتال میں 34 ڈی ایچ یو بستروں کا بھی انتظام کیا گیا ہے، جبکہ 500 ایم اے ایکسرے مشین، موبائل ایکسرے یونٹ اور الٹرا ساؤنڈ مشین لگائی گئیں ہیں، اگلے 6 ہفتوں میں 23 آئی سی یو بستروں اور 88 ڈی ایچ یو بیڈز شروع کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 872644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش