QR CodeQR Code

کراچی سمیت سندھ بھر کی جیلوں میں 1196 قیدی کورونا وبا کا شکار

5 Jul 2020 19:04

صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ کراچی سینٹرل جیل میں 905 قیدی کورونا کا شکار ہوئے، دوسرے نمبر پر سکھر جیل میں 141 قیدی کورونا کا شکار ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کی جیلوں میں ایک ہزار 196 قیدی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق 467 قیدی کورونا کے باعث قرنطینہ میں ہیں، کورونا سے اب تک ایک قیدی جان کی بازی ہار چکا ہے۔ سندھ بھر کی جیلوں میں 7660 قیدیوں کے کورونا کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، 95 قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں۔ صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ کراچی سینٹرل جیل میں 905 قیدی کورونا کا شکار ہوئے، دوسرے نمبر پر سکھر جیل میں 141 قیدی کورونا کا شکار ہوئے۔ سندھ میں سب سے کم تھرپارکر جیل میں صرف ایک قیدی کورونا کا شکار ہوا۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12ویں نمبر پر آ گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 872646

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872646/کراچی-سمیت-سندھ-بھر-کی-جیلوں-میں-1196-قیدی-کورونا-وبا-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org