QR CodeQR Code

کے الیکٹرک کے علاوہ کوئی اور کمپنی بھی لائی جائے، فردوش شمیم کا وفاق سے مطالبہ

5 Jul 2020 19:12

پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ نے کہا کہ میں نے عمر ایوب سے پوچھا کہ کراچی کو بجلی کیوں نہیں دے رہے، عمر ایوب نے کہا کہ کے الیکٹرک کے پاس وفاق سے زیادہ بجلی لینے کی صلاحیت نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے پاس کراچی کو بجلی دینے کی سکت نہیں، اس کے مقابلے میں دوسری کمپنی لائے جائے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کے الیکٹرک 600 میگاواٹ سے زیادہ بجلی نیشنل گرڈ سے لینے کی صلاحیت نہیں رکھتا، 3400 میگاواٹ سے زیادہ کراچی میں بجلی کی طلب ہو، تو لوڈشیڈنگ ہونی چاہیے، کراچی کے لوگوں کے الیکٹرک سے تنگ آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2023ء سے پہلے ٹینڈر کے ذریعے دیگر کمپنیوں کو ڈسٹری بیوشن دی جائے، کے الیکٹرک کے مقابلے میں دوسری کمپنی لائے جائے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے مقابلے میں دوسری کمپنی لائے جائے، کے الیکٹرک کو 3 حصوں میں بانٹ دیا جائے، کے الیکٹرک نے علاقوں کے حساب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی، جو مناسب نہیں تھا۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ میں نے عمر ایوب سے پوچھا کہ کراچی کو بجلی کیوں نہیں دے رہے، عمر ایوب نے کہا کہ کے الیکٹرک کے پاس وفاق سے زیادہ بجلی لینے کی صلاحیت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری کے الیکٹرک کے رویے سے تنگ آ چکے ہیں، انہوں نے اوور بلنگ کی ہے، ان کے معاملات درست نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ کراچی میں بجلی کیلئے کوئی اور نظام لایا جائے، عمر ایوب و دیگر سے درخواست ہے کہ کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی اور کمپنی کو بھی کراچی میں بجلی کی فراہمی کا حق دیا جائے، ہم وفاق سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کے الیکٹرک کے علاوہ کوئی اور کمپنی بھی لائی جائے۔


خبر کا کوڈ: 872647

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872647/کے-الیکٹرک-علاوہ-کوئی-اور-کمپنی-بھی-لائی-جائے-فردوش-شمیم-کا-وفاق-سے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org