0
Monday 6 Jul 2020 13:22

کراچی یونیورسٹی میں ایم فل، پی ایچ ڈی، ایم ایس اور ایم ڈی میں داخلوں کا آغاز

کراچی یونیورسٹی میں ایم فل، پی ایچ ڈی، ایم ایس اور ایم ڈی میں داخلوں کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی میں ایم فل، پی ایچ ڈی، ایم ایس اور ایم ڈی میں داخلوں کا آغاز کر دیا گیا، کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اس سال داخلہ ٹیسٹ نہیں ہوگا، انٹرویوز کی بنیاد پر داخلے دیئے جائیں گے۔ رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سلیم شہزاد کے مطابق ایم فل، پی ایچ ڈی، ایم ایس اور ایم ڈی میں داخلوں کیلئے داخلہ فارم 19 جولائی 2020ء تک آن لائن جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کیلئے www.uokadmission.edu.pk پر رابطہ کر سکتے ہیں، جہاں تمام معلومات موجود ہیں، یہ داخلے شعبہ عربی، کرمنالوجی، اکنامکس،انگلش  لٹریچر، انگلش لینگویج ٹیچنگ اینڈ اپلائیڈ لینگوسٹکس (صرف ایم فل)، ہسٹری، بین الاقوامی تعلقات، اسلامک ہسٹری، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس، ماس کمیونیکشن، فارسی، فلاسفی، پولیٹیکل سائنس، سائیکولوجی، سندھی، سوشیالوجی، سوشل ورک، اُردو، ایگریکلچر اینڈ ایگری بزنس مینجمنٹ، اپلائیڈ کیمسٹری اینڈ کیمیکل ٹیکنالوجی، اپلائیڈ فزکس، بائیو کیمسٹری، بائیوٹیکنالوجی، باٹنی، کیمیکل انجینئرنگ، کیمسٹری، کمپیوٹر سائنس، فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، جینیٹکس، جغرافیہ، جیولوجی، ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز، میتھمیٹکس، مائیکرو بائیولوجی، فزکس، فزیالوجی، اسٹیٹسٹکس، زولوجی، ایجوکیشن، اسپیشل ایجوکیشن، ٹیچر ایجوکیشن، قرآن و سنہ، اصول الدین، اسلامک لرننگ، فارماکوگنوسی، فارماکولوجی، فارماسیوٹیکس، فارماسیوٹیکل کیمسٹری، فارمیسی پریکٹس (صرف ایم فل )، فارما کولوجی (ایچ ای جے)، پبلک ایڈمنسٹریشن، بزنس ایڈمنسٹریشن، کامرس اور فیکلٹی آف لاء میں (صرف پی ایچ ڈی) میں داخلے ہونگے۔

کلیہ میڈیسن میں ایم ایس (سرجری) اور ایم ڈی (میڈیسن) میں داخلے دیئے جائینگے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر اے کیو خان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ، ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فار مالیکیولر میڈیسن، ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری، ڈاکٹر محمد اجمل خان انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن، میرین ریفرنس کلیکشن اینڈ ریسورسز سینٹر، نیشنل نیما ٹولوجیکل ریسرچ سینٹر، ڈاکٹر ظفر حسنین زیدی نیشنل سینٹر فار پروٹیومکس، انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سینٹر آف ایکسلینس فار ویمن اسٹڈیز، انسٹی ٹیوٹ آف میرین سائنس، انسٹی ٹیوٹ آف انوائرمینٹل اسٹڈیز، سینٹر فار پلانٹ کنزرویشن، پاکستان اسٹڈی سینٹر اور شیخ زید اسلامک ریسرچ سینٹر میں بھی ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے دیئے جائینگے۔ واضح رہے کہ اس سال کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر داخلہ ٹیسٹ منعقد نہیں ہوگا، داخلے انٹرویوز کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔ ایسے طلبہ جن کی ڈگری ایچ ای سی سے منظور شدہ نجی یا غیر ملکی تعلیمی ادارے سے ہو، انہیں پرویژنل ایڈمیشن سے قبل ڈپٹی رجسٹرار (اکیڈمک) جامعہ کراچی سے ایکویلنس (Equivalence) سرٹیفیکٹ حاصل کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 872648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش