0
Sunday 5 Jul 2020 20:03

کراچی سمیت سندھ میں آج رات سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی

کراچی سمیت سندھ میں آج رات سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی
کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آج رات سے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے سندھ میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے اور بارش برسانے والا سسٹم آج رات تک بھارتی گجرات سے تھرپارکر میں داخل ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، سانگھڑ، میرپورخاص،  تھرپارکر، عمرکوٹ، جامشورو اور دادو میں آج رات سے تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جو 6 جولائی سے 8 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کہیں معتدل اور کچھ مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوسکتی ہے، جس کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی، ٹھٹھہ، حیدر آباد، اور بدین میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 872652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش