QR CodeQR Code

کراچی ائیرپورٹ کے اطراف غلط ٹاؤن پلاننگ اور تعمیرات جہازوں کیلئے خطرہ ہے

5 Jul 2020 20:12

ائیرپورٹ انتظامیہ کے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ پر جہازوں کو پرندوں کے ٹکرانے سے بچانے کے لئے اقدامات کئے جائيں اور جانوروں کی آلائشوں، گوشت اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کے درست اقدامات کئے جائیں، ائیرپورٹ کے اطراف آبادی والے علاقوں میں خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی انتظامیہ نے کمشنر کراچی اور بلدیاتی اداروں کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ  ائیرپورٹ کے اطراف غلط ٹاؤن پلاننگ اور تعمیرات جہازوں کے لئے خطرہ ہیں۔ کمشنر کراچی اور بلدیاتی اداروں کو کراچی ائیرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر عمران خان نے خط لکھ کر اپنے تحفظات اور خدشات سے آگاہ کیا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ پر جہازوں کو پرندوں کے ٹکرانے سے بچانے کے لئے اقدامات کئے جائيں اور جانوروں کی آلائشوں، گوشت اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کے درست اقدامات کئے جائیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ائیرپورٹ کے اطراف آبادی والے علاقوں میں خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔ 

انتظامیہ کے مطابق ائیرپورٹ کے اطراف کے شادی ہال بھی غیرقانونی اور خطرات میں شامل ہیں، عوام گوشت کے ٹکڑے پھینکتے ہيں جس سے وہاں پرندے آتے ہيں۔ خیال  رہے کہ 22 مئی کو قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کا لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ رن وے سے چند سیکنڈ کے فاصلے پر آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 97 افراد جاں بحق جب کہ دو افراد معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 872655

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872655/کراچی-ائیرپورٹ-کے-اطراف-غلط-ٹاؤن-پلاننگ-اور-تعمیرات-جہازوں-کیلئے-خطرہ-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org