0
Sunday 5 Jul 2020 20:33

جاہل لوگ 6 جولائی کو قومی انتشار پیدا کرنے کی سازش کر رہے ہیں، منیر گیلانی

جاہل لوگ 6 جولائی کو قومی انتشار پیدا کرنے کی سازش کر رہے ہیں، منیر گیلانی
اسلام ٹائمز۔ اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین، اے آر ڈی کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر تعلیم سید منیر حسین گیلانی نے کہا ہے کہ 6 جولائی تشیع کی جدوجہد کا نقطہ عروج ہے، کچھ جاہل لوگ قومی انتشار پیدا کرنے کی سازش کر رہے ہیں، سادہ لوح شیعہ عوام کو محبت اہلبیت اور ولایت کے نام پر دھوکہ دینے کی سازش کی جا رہی ہے، دراصل ایسے عناصر مکتب اہلبیت کی قوت کا شیرازہ بکھیرنا چاہتے ہیں، ان شاء اللہ ایسے فسادی ناکام ہوں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دراصل دہشتگرد فرقہ پرست کالعدم تنظیموں کی ناکامی کے بعد اب شیعہ کے اندر سے شیعہ کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ غالی، نصیری اور مشرکانہ باطل نعروں کا تشیع سے کوئی لینا دینا نہیں۔

منیر گیلانی نے کہا کہ عراق، شام، ایران، پاکستان، افغانستان اور دیگر ممالک میں شیعہ اتحاد نے عالمی سازشوں کا مقابلہ کرکے دشمنان اسلام کو شکست سے دوچار کیا ہے، اب یہ صیہونی قوتیں اپنی عبرتناک شکست کا بدلہ لینے کیلئے شیعہ کے اندر سے عناصر کو تلاش کرکے شیعہ کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے افسوس کا اظہار کیا کہ لاہور سے مولانا جواد نقوی سوشل میڈیا کے ذریعے ملی قیادت پر تنقید کرکے ملت جعفریہ میں انتشار کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا جواد نقوی کو معلوم ہونا چاہیئے کہ وہ ابھی منظر عام پر آئے ہیں، جبکہ قائد تحریک جعفریہ کی قیادت میں 32 سالوں میں فرقہ پرستی کے سانپ کو ایسا کچلا ہے کہ وہ دوبارہ سر نہیں اٹھا سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ خون رنگ جدوجہد کے ذریعے ملی وقار کو موجودہ قیادت نے چار چاند لگائے۔ لہٰذا مولانا موصوف قوم کو متحد کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے تو انہیں قومی انتشار پیدا نہیں کرنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 872658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش