0
Sunday 5 Jul 2020 20:39

پاک فوج کو مضبوط بنانا پاکستان کی ضرورت ہے، سراج الحق

پاک فوج کو مضبوط بنانا پاکستان کی ضرورت ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا کردار غیر جانبدار ہوتا ہے، پاک فوج کو مضبوط بنانا پاکستان کی ضرورت ہے۔ منصورہ لاہور میں مجلس عاملہ کے دو روزہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ بھارت اژدھے کی صورت میں سرحدوں پر ہے، کئی گنا بڑے دشمن کے مقابلے کیلئے فوج اور قوم کو ایک پیج پر آنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی پاکستان کا سانحہ ہمارے سامنے ہے، فوج کے ہاتھوں میں جدید اسلحہ دیکھنا چاہتا ہوں، پیٹ پر پتھر باندھ کر ان کو دیدیں، فوج کا تقدس اور خوشحالی غیرجانبدارانہ کردار میں ہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کو سونپا ہے، اسلام آباد میں پانچ مندر پہلے ہی موجود ہیں، پاکستان کا ٹیکس مندر کی تعمیر پر استعمال نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سمیت ہر حکمران سمجھتا ہے کہ ان کا متبادل نہیں ہے، فوج کی حمایت سے بننے والی حکومتیں کوئی رزلٹ نہیں دے سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جج ارشد ملک کے فیصلے سے فائدہ ان کے بچوں کو ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 872660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش