QR CodeQR Code

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ

5 Jul 2020 20:51

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک 22 سالہ شہری شدید زخمی ہو گیا، جب کہ پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔


اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں  شہری شدید زخمی ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک 22 سالہ شہری شدید زخمی ہو گیا، جب کہ پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔ واضح رہے کہ سال رواں میں بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی 1546 بار خلاف ورزیاں کی گئی ہیں، بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے 15 افراد شہید اور 114زخمی ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 872661

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872661/کنٹرول-لائن-پر-بھارتی-فوج-کی-بلااشتعال-فائرنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org