0
Sunday 5 Jul 2020 21:51
حکومت دھاندلی کی پیداوار، پورا ملک انتخابات کیلئے متفق

ریاست اور حکومت اب ساتھ نہیں چل سکتے، مولانا فضل الرحمان

حکومت نے 5 سال پورے کئے تو ملک 5 سال مکمل نہیں کرے گا
ریاست اور حکومت اب ساتھ نہیں چل سکتے، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے 5 سال مکمل کر لئے تو ملک مکمل نہیں کرے گا جب کہ ریاست اور حکومت اب اکٹھے نہیں چل سکتے۔ مظفر گڑھ جتوئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی جمود ہے، جس پر ہر وقت نیب اور ایف بی آر کی تلوار لٹک رہی ہے، احتساب صرف اپوزیشن کا ہوتا ہے جو نیب اور عدالتوں میں گھسیٹے جاتے ہیں، جس جج کو اس کی عدلیہ نے غلط قرار دے دیا تو اس کے فیصلوں کو بھی نظر انداز کرنا چاہئے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاریخ میں پہلی بار جی ڈی پی منفی سے بھی نیچے چلا گیا، 30 ارب روپے کا بی آر ٹی پشاور کا منصوبہ 120 ارب روپے سے بھی زیادہ کا ہوگیا، معاشی ناکامی ریاست کے لیے تباہ کن ہے، ریاست اور حکومت اب اکٹھے نہیں چل سکتے، اگر حکومت نے 5 سال حکومت کئے تو یہ ملک اپنے 5 سال مکمل نہیں کرے گا۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ عام انتخابات کے حوالے سے پورا ملک متفق ہے کہ یہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، دھاندلیوں سے ملک کا نظام چل رہا ہوتو بلدیاتی الیکشن کیا ہوں گے، اگر ہماری طرح تمام اپوزیشن پارٹیاں اپنی قوت کا مظاہرہ کرتیں تو نتائج کچھ اور ہوتے، ہماری تجویز ہے کہ مرکزی سطح پر اے پی سی ہو تاکہ دو سالوں کی اپوزیشن کی غلطیوں کا بھی محاسبہ کیا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 872663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش