QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا وائرس کے تقریباً 25 ہزار نئے معاملے، ریکارڈ 613 اموات

5 Jul 2020 22:05

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی اتوار کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 24850 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 24850 نئے معاملے رپورٹ ہونے کے سبب بھارت انفیکشن سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر روس کے بہت قریب پہنچ گیا ہے۔ اس عرصے میں ریکارڈ 613 افراد کی موت ہوئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی اتوار کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 24850 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 673165 ہوچکی ہے، جبکہ روس میں اب تک 673564 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس سے 613 لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 19268 ہوگئی ہے۔

دریں اثنا انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14856 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جنہیں ملا کر اب تک کل 409083 افراد ٹھیک ہوچکے ہیں۔ ملل میں ابھی کورونا انفیکشن کے 244814 فعال معاملے ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ متاثرہ کورونا کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں انفیکشن کے 7074 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے انفیکشن کی تعداد 200064 اور 295 اموات ہوچکی ہیں، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 8671 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 872664

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872664/بھارت-میں-کورونا-وائرس-کے-تقریبا-25-ہزار-نئے-معاملے-ریکارڈ-613-اموات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org