0
Sunday 5 Jul 2020 21:44

دہلی میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ کے قریب کیسز، 3 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں

دہلی میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ کے قریب کیسز، 3 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں
اسلام ٹائمز۔ کورونا کا قہر بھارتی دارالحکومت دہلی میں بھی جاری ہے۔ اتوار کو مسلسل دوسرے دن راحت کی بات یہ رہی کہ نئے مریضوں کے مقابلہ میں ٹھیک ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی لیکن پابندی والے علاقوں میں پھر اضافہ تشویش کا موضوع رہا۔ دہلی حکومت کی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2244 نئے معاملات سے متاثرین کی مجموعی تعداد 99444 ہوگئی۔ اس دوران راحت کی بات یہ رہی کہ نئے معاملات کے مقابلہ میں کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد زیادہ 3083 رہی اور اب تک 71 ہزار 399 لوگ اس انفیکشن کو شکست دے چکے ہیں۔ اس مدت میں پابندی والے علاقوں کی تعداد 430 سے بڑھ کر 456 ہوگئی جو تشویش کا موضوع ہے۔
خبر کا کوڈ : 872665
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش