0
Sunday 5 Jul 2020 21:54

وینٹی لیٹر کی خریداری میں بڑے پیمانہ پر دھاندلی ہوئی ہے، گورو ولبھ

وینٹی لیٹر کی خریداری میں بڑے پیمانہ پر دھاندلی ہوئی ہے، گورو ولبھ
اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے الزام لگایا کہ بھاجپا حکومت نے وینٹی لیٹر کی خریداری میں بڑے پیمانہ پر دھاندلی کی ہے اور کورونا وباء کے دور میں ملک کے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان گورو ولبھ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 6 لاکھ 73 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔ وباء کا قہر اتنا زیادہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ تعداد میں اس بیماری سے لوگوں کی موت ہوئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک سیکٹر کی کمپنیوں نے وزیراعظم کیئر فنڈ میں پیسہ ڈالا ہے اور 31 مارچ کو چالیس ہزار وینٹی لیٹر کی خریداری کا حکومت نے آرڈر دیا لیکن اسے اب بتانا چاہیئے کہ کیا اس فنڈ سے یہ وینٹی لیٹر خریدے گئے۔

کانگریس ترجمان گورو ولبھ نے کہا کہ حکومت جب بھی بڑی خریداری کرتی ہے تو اس کے لئے کھلا ٹنڈر طلب کیا جاتا ہے۔ ملک کے عوام کو بتایا جانا چاہیئے کہ کیا ان وینٹی لیٹروں کی خریداری کے لئے ٹنڈر طلب کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک میں ڈیڑھ لاکھ میں وینٹی لیٹر خریدا جاسکتا ہے تو حکومت نے چار لاکھ روپے دیکر یہ کیوں خریدا۔ انہوں نے کہا کہ دوسری بات ڈاکٹروں کے پینل نے کہا کہ وینٹی لیٹر استعمال کے لائق ہی نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 872666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش