0
Sunday 5 Jul 2020 21:55

کورونا متاثرین کی کم تعداد کو ہی اسپتالوں میں داخل ہونا پڑ رہا ہے، اروند کیجریوال

کورونا متاثرین کی کم تعداد کو ہی اسپتالوں میں داخل ہونا پڑ رہا ہے، اروند کیجریوال
اسلام ٹائمز۔ دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ زیادہ مریضوں کا گھر پر ہی بہتر علاج ہوجانے کے سبب کورونا مریضوں کی کم تعداد کو ہی اسپتالوں میں داخل ہونے کی ضرورت پڑ رہی ہے۔ اروند کیجریوال نے دہلی میں کورونا سے ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر کہا کہ دہلی کے دو کروڑ لوگوں کی محنت رنگ لارہی ہے۔ دہلی کا ریکوری ریٹ 70 فیصد سے زیادہ ہونے پر تمام کورونا واریئرز کو مبارکباد پیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب دہلی کے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کم تعداد کو ہی اسپتالوں داخل کروانے کی ضرورت پڑ رہی ہے اور زیادہ تر مریض گھر میں ہی رہ کر صحتیاب ہو رہے ہیں۔

اروند کیجروال نے کہا کہ گزشتہ ہفتے تقریباً 2300 کورونا مریض سامنے آئے ہیں۔ اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد 6200 سے کم ہوکر 5300 ہوگئی ہے۔ آج 9300 بیڈز خالی ہیں۔ کورونا کا سامنا کررہی دہلی کے لئے ہفتہ کے روز راحت کی بات یہ رہی کہ نئے مریضوں کے مقاملے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی۔ دہلی حکومت کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ کے روز 2505 نئے معاملوں سے متاثرین کی مجموعی تعداد 97 ہزار 200 ہوگئی ہے۔ اس دوران یہ بات باعث راحت رہی کہ نئے معاملات کے مقابلے، کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2632 زیادہ رہی اور اب تک 68 ہزار 256 افراد اس انفیکشن کو شکست دے چکے ہیں۔ اس دوران کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں 81 کا اضافہ ہوا اور اموات کی مجموعی تعداد 3004 سے تجاوز کر گئی۔
خبر کا کوڈ : 872667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش