?>?> آیت اللہ درانی کا انتقال پارٹی اور بلوچستان کا ناقابل تلافی نقصان ہے، آصف زرداری - اسلام ٹائمز
0
Sunday 5 Jul 2020 22:11
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما آیت اللہ درانی انتقال کر گئے

آیت اللہ درانی کا انتقال پارٹی اور بلوچستان کا ناقابل تلافی نقصان ہے، آصف زرداری

آیت اللہ درانی کا انتقال پارٹی اور بلوچستان کا ناقابل تلافی نقصان ہے، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر آیت اللہ درانی انتقال کر گئے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما آیت اللہ درانی 64 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، آیت اللہ درانی گزشتہ چند روز سے کوئٹہ کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق آیت اللہ درانی کی تدفین آبائی علاقے پڑنگ آباد میں ہو گی۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے آیت اللہ درانی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم پارٹی کے نظریاتی اور وفادار کارکن تھے، آیت اللہ درانی کا انتقال پارٹی اور بلوچستان کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وفاقی وزیر آیت اللہ درانی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچستان کی ایک پراثر آواز تھے، آیت اللہ درانی محترمہ بینظیر بھٹو کے سچے نظریاتی اور وفادار سپاہی تھے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان آیت اللہ درانی کے خاندان کے دکھ میں شریک ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آیت اللہ درانی کورونا کا شکار تھے اور کئی روز سے علیل تھے۔ ڈپٹی میڈیکل سپرٹنڈنٹ (ڈی ایم ایس) فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر صادق بلوچ نے بتایا کہ ڈاکٹر آیت اللہ درانی علیل تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔ آیت اللہ درانی 2008 کے انتخابات میں مستونگ سے پی پی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور وہ 2011 تک یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں وزیر مملکت برائے صنعت و پیدوار رہے۔
خبر کا کوڈ : 872669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش