QR CodeQR Code

کرم میں موجودہ فساد کا ذمہ دار ڈی سی شاہ فہد ہے، علامہ حمید امامی

5 Jul 2020 22:47

ایس یو سی خیبر پختونخوا کے صدر کا اسلام ٹائمز کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب سے شاہ فہد کرم میں ڈی سی تعینات ہوا ہے، وہاں ایک فتنہ ختم نہیں ہوتا تو دوسرا فتنہ شروع ہو جاتا ہے، جسکی زندہ مثال حاجی عابد حسین جعفری صدر تحریک حسینی، علامہ مزمل حسین، علامہ سید تجمل حسین و دیگر معزیزین قوم پر ایف آئی آر کا اندراج ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختنوخوا کے صدر علامہ حمید حسین امامی نے کہا ہے کہ کرم میں موجودہ فساد کا ذمہ دار ڈی سی شاہ فہد ہے، حکومت فوری طور پر شاہ فہد کو گھر بھیجے اور پاراچنار کے مذہبی رہنماوں کیخلاف درج ایف آئی آرز ختم کی جائیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب سے شاہ فہد کرم میں ڈی سی تعینات ہوا ہے، وہاں ایک فتنہ ختم نہیں ہوتا تو دوسرا فتنہ شروع ہو جاتا ہے، جس کی زندہ مثال حاجی عابد حسین جعفری صدر تحریک حسینی، علامہ مزمل حسین، علامہ سید تجمل حسین و دیگر معزیزین قوم پر ایف آئی آر کا اندراج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکام بالا، وزیراعلیٰ اور گورنر کے پی کے سے ہمارا پرزور مطالبہ ہے کہ فوری طور پر اس نالائق ڈی سی کو گھر بھیجا جائے، تاکہ ضلع کرم میں شیعہ، سنی عوام آرام سے زندگی بسر کرسکیں۔


خبر کا کوڈ: 872671

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872671/کرم-میں-موجودہ-فساد-کا-ذمہ-دار-ڈی-سی-شاہ-فہد-ہے-علامہ-حمید-امامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org