1
Sunday 5 Jul 2020 23:54
ایرانی جوہری معاہدہ

ایران تاحال 6 بار "تنازعات حل کرنیکا طریقۂ کار" آزما چکا ہے، محمد جواد ظریف

ایران تاحال 6 بار "تنازعات حل کرنیکا طریقۂ کار" آزما چکا ہے، محمد جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جود ظریف نے ایرانی جوہری پروگرام اور جوہری معاہدے (JCPOA) کے حوالے سے امریکہ سمیت برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے زہریلے پراپیگنڈے کے جواب میں ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔ محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام میں جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکہ و تینوں یورپی ممالک کی خلاف ورزیوں پر ایران کی طرف سے بارہا "تنازعات حل کرنیکے طریقۂ کار" (Dispute Resolution Mechanism) کے آزمائے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں دنیا بھر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اشتعال انگیز پراپیگنڈے پر کان نہ دھریئے! ایران جوہری معاہدے (JCPOA) کے حوالے سے امریکہ اور 3 یورپی ممالک (E3) کی خلاف ورزیوں پر کم از کم 6 مرتبہ "تنازعات حل کرنے کے طریقۂ کار" (DRM) کو استعمال کر چکا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام میں ایران کی جانب سے جوہری معاہدے میں درج شدہ "تنازعات حل کرنے کے طریقۂ کار" (DRM) کے استعمال کی تفصیل بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ:
- 16 دسمبر 2016ء کے روز امریکہ،
۔ 10 مئی 2018ء کے روز بھی امریکہ،
۔ 17 جون 2018ء کے روز بھی امریکہ،
۔ 6 نومبر 2018ء کے روز امریکہ اور 3 یورپی ممالک (برطانیہ، فرانس اور جرمنی)،
۔ 8 مئی 2019ء کے روز بھی امریکہ اور 3 یورپی ممالک (اور)
۔ 2 جولائی 2020ء کے روز 3 یورپی ممالک (کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی پر ایران کی جانب سے "تنازعات حل کرنے کے طریقۂ کار" (DRM) کو استعمال کیا گیا ہے)۔

محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام کے آخر میں امریکہ و یورپی ممالک کی جانب سے ایرانی جوہری معاہدے کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کو ارسال کئے گئے اپنے خطوط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ میں جلد ہی اپنے تمام خطوط کو بھی نشر کر رہا ہوں۔

 
خبر کا کوڈ : 872678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش