QR CodeQR Code

پاراچنار، رہنماوں کی گرفتاری کیلئے پولیس اور ایف سی کا تحریک حسینی کے دفتر پر چھاپہ

5 Jul 2020 23:54

آخری اطلاعات موصول ہونے تک عوام اور خواص کو مرکزی امام بارگاہ میں اکٹھے ہونے کی ہدایت کی گئی ہے اور جلد موجودہ صورتحال کے تناظر میں آئندہ کے لاائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔ 


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار میں آج شام ایف سی اور پولیس کے اہلکاروں نے مسلح ہوکر وردی اور سادہ کپڑوں میں ملبوس تحریک حسینی کے دفتر پر چھاپہ مارا اور رہنماوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ جس پر تحریک حسینی کے رہنماء اور عوام پرامن طور پر احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور مرکزی امام بارگاہ کا رخ کیا۔ واضح رہے کہ انتظامیہ نے بلاجواز طور پر تحریک حسینی کے صدر مولانا حاجی عابد حسین جعفری، علامہ مزمل حسین، علامہ سید تجمل حسین اور شبیر حسین ساجدی پر ایف آئی آر کا اندراج کیا ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک عوام اور خواص کو مرکزی امام بارگاہ میں اکٹھے ہونے کی ہدایت کی گئی ہے اور جلد موجودہ صورتحال کے تناظر میں آئندہ کے لاائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 872682

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872682/پاراچنار-رہنماوں-کی-گرفتاری-کیلئے-پولیس-اور-ایف-سی-کا-تحریک-حسینی-کے-دفتر-پر-چھاپہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org