0
Monday 6 Jul 2020 00:18

پاراچنار، نوجوان کی پولیس تشدد سے ہلاکت کیخلاف ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ

پاراچنار، نوجوان کی پولیس تشدد سے ہلاکت کیخلاف ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں نوجوان کی پولیس تشدد سے ہلاکت کیخلاف ورثاء نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق زیڑان یوسف خیل سے تعلق رکھنے والے نوجوان اسد علی کی مبینہ طور پر پولیس تشدد سے ہلاکت کے خلاف ان کے رشتہ داروں نے لاش پریس کلب کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا۔ ورثاء کا کہنا تھا کہ مرحوم نوجوان اسد علی ٹیکسی ڈرائیور تھا، ایک ماہ قبل ایک اہم پولیس اہلکار نے اسے جعلی کرنسی کیس میں گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں جیل میں اس پر بدترین تشدد کیا گیا، جس سے اس کی حالت بگڑ گئی اور ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ورثاء نے مطالبہ کیا ہے کہ اسد علی کی ہلاکت میں ملوث اہلکاروں کو معطل کرکے سزا دی جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 872685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش