QR CodeQR Code

پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنےکا فیصلہ

6 Jul 2020 01:07

احتساب عدالت اسلام آباد نے نیب کراچی کو انتظامات مکمل کرنے کے لیے خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کی صحت خراب ہونے کی صورت میں ویڈیو لنک کا بندوبست کیا جائے اور آج نیب کراچی آصف علی زرداری سمیت تمام ملزمان کی حاضری یقینی بنائے۔


اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، طبیعت خراب ہونے کی صورت میں آج ان کے گھر یا اسپتال سے ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی جائے گی۔ اس حوالے سے رجسٹرار احتساب عدالت اسلام آباد نے نیب کراچی کو انتظامات مکمل کرنے کے لیے خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کی صحت خراب ہونے کی صورت میں ویڈیو لنک کا بندوبست کیا جائے اور آج نیب کراچی آصف علی زرداری سمیت تمام ملزمان کی حاضری یقینی بنائے۔ خط میں نیب کراچی کو مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان خواجہ انور مجید، فاروق عبداللہ سمیت دیگر پر صبح ساڑھے 9 بجے فرد جرم عائد کی جائے گی اور احتساب عدالت کے جج اعظم خان کیس کی سماعت کریں گے جس کے لیے تمام تر ضروری انتظامات کیے جائیں، ملزمان کی شناخت کے لیے نیب معاونت کے لیے اپنے نمائندے مقرر کرے۔


خبر کا کوڈ: 872687

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872687/پارک-لین-ریفرنس-میں-آصف-زرداری-پر-فرد-جرم-عائد-کرنےکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org