0
Monday 6 Jul 2020 04:11

اپوزیشن مایوسی پھیلانے پر توانائیاں خرچ نہ کرے، مسرت جمشید چیمہ

اپوزیشن مایوسی پھیلانے پر توانائیاں خرچ نہ کرے، مسرت جمشید چیمہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے اپوزیشن کو آرام کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مایوسی پھیلانے پرتوانائیاں خرچ نہ کرے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسمارٹ لاک ڈاوَن پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ مسرت جمشید چیمہ نے واضح کیا کہ حالات میں بہتری آنے کے باوجود حکومت ہرگز غفلت کا مظاہرہ نہیں کرے گی۔ حکومت پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات دے رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے کورونا وائرس پر مایوسی پھیلانے کا پروپگنڈہ دم توڑ گیا ہے۔ حکومت پنجاب کی ترجمان نے حزب اختلاف کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن مایوسی پھیلانے پر توانائیاں خرچ کرنے کے بجائے آرام کرے۔
 
خبر کا کوڈ : 872690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش