0
Monday 6 Jul 2020 06:31

دہلی میں مساجد کو پھر سے بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے، احمد بخاری

دہلی میں مساجد کو پھر سے بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے، احمد بخاری
اسلام ٹائمز۔ دہلی کی تاریخی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے دہلی میں کورونا کے تیزی سے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر مسجدوں کو پھر سے بند کرنے پر غور کرنے کے لئے لوگوں سے مشورے طلب کئے گئے ہیں۔ سید احمد بخاری نے ایک آڈیو جاری کرکے دہلی میں کورونا کے تیزی سے پھیلنے پر اپنی فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں کو بغیر کسی وجہ سے باہر گھومنے سے بچنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آنے والے دنوں میں جس طرح کورونا کے معاملوں میں اضافہ ہونے کے خدشے کا اظہار کیا گیا ہے اور موجودہ وقت میں جس طرح کی خبریں آرہی ہیں وہ ڈرانے والی ہیں۔

جامع مسجد کے شاہی امام کی جانب سے جامع مسجد سمیت دیگر مسجدوں کو لاک ڈاؤن کی طرح ہی بند کرنے کے لئے لوگوں سے رائے طلب کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگ ان کے پاس فون کرکے اسپتالوں میں بھرتی کروانے کے لئے مدد کی اپیل کررہے ہیں لیکن اسپتالوں میں جگہ نہیں ہونے کی وجہ سے وہ کسی کی مدد نہیں کر پا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف اس بیماری کا کوئی علاج نہیں ہے اور دوسری طرف اسپتالوں میں بھرتی ہونے کے لئے جگہ نہیں ہے ایسے میں سبھی لوگوں کو زیادہ سے زیادہ احتیاط کرنے اور اللہ سے دعا کرنے کے ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 872704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش