QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ اور شوپیان میں قابض فورسز کے محاصرے

6 Jul 2020 06:26

غلام نبی رینہ کے مطابق گجر پتی تھیون کنگن میں اتوار کو 24 آر آر اور ایس او جی کنگن نے گھر گھر تلاشی لی، مکینوں کو پریشان کیا تاہم تلاشی کارروائی کے دوران کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ قابض فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیان اور پلوامہ کے کئی دیہات کا اتوار کو بھی  دو دن کے وقفے کے بعد محاصرہ کیا۔ 44 آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس ٹاسک فورس نے اتوار کی شام آری ہل پلوامہ کا محاصرہ کیا۔ پولیس نے محاصرہ کرنے کے فوراً بعد روشنیوں کا انتظام کیا، کیونکہ انہیں اطلاعات ملی کہ گاؤں میں عسکری پسند موجود ہیں۔ رات دیر گئے تک تلاشی کارروائی جاری تھی۔ ادھر 34 آر آر، 178 بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے ننگہ چک امام صاحب گاؤں کا محاصرہ کیا اور تلاشی کارروائی جاری رکھی۔ ادھر غلام نبی رینہ کے مطابق گجر پتی تھیون کنگن میں اتوار کو  24 آر آر اور ایس او جی کنگن نے گھر گھر تلاشی لی، مکینوں کو پریشان کیا تاہم تلاشی کارروائی کے دوران کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔


خبر کا کوڈ: 872705

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872705/مقبوضہ-کشمیر-کے-ضلع-پلوامہ-اور-شوپیان-میں-قابض-فورسز-محاصرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org