QR CodeQR Code

فلسطین، غاصب صیہونی رژیم کا غزہ پر ہوائی حملہ

6 Jul 2020 06:49

فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کیمطابق گذشتہ شب غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع علاقے "حی التفاح" میں ایک مقام کو صیہونی ہیلی کاپٹرز کیجانب سے راکٹس کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ ہونیوالے جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات تاحال منظر عام پر نہیں آئیں۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کے مطابق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے ہیلی کاپٹرز نے فلسطینی علاقے غزہ میں ایک مقام کو اپنے ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع علاقے "حی التفاح" میں ایک مقام کو صیہونی ہیلی کاپٹرز کی جانب سے راکٹس کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات تاحال منظر عام پر نہیں آئیں۔

صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے ہونے والا یہ حملہ غزہ کی پٹی سے یہودی بستیوں کی جانب فائر کئے گئے 2 راکٹس کے جواب میں انجام پایا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز بعد ازظہر غزہ کی پٹی سے غیرقانونی یہودی بستیوں کی جانب 2 راکٹس فائر کئے گئے تھے جس کے باعث صیہونی بستیوں میں خطرے کے الارم بج اٹھے تھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق غزہ کی جانب سے فائر کئے گئے راکٹس ایک کھلے علاقے میں جا گرے تھے اور ان سے صیہونی آبادیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔


خبر کا کوڈ: 872706

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872706/فلسطین-غاصب-صیہونی-رژیم-کا-غزہ-پر-ہوائی-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org