QR CodeQR Code

فلسطین، جنوبی بیت اللحم میں مزید 164 یہودی گھر تعمیر کرنیکا صیہونی منصوبہ

6 Jul 2020 07:15

فلسطینی کمیٹی برائے مقابلہ صیہونی دیوار و یہودی آباد کاری حسن بریجیہ نے خبرنگاروں کو بتایا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم بیت اللحم کے جنوب میں واقع نفیہ دانیال کے اندر "نفیہ نوف" کے نام سے ایک نیا یہودی محلہ آباد کرنا چاہتی ہے جسمیں فلسطینی سرزمین پر صیہونیوں کیلئے مزید 164 نئے گھر تعمیر کئے جائینگے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی کمیٹی برائے مقابلہ صیہونی دیوار و یہودی آباد کاری حسن بریجیہ نے خبرنگاروں کو بتایا ہے کہ صیہونی ٹاؤن کمیٹی فلسطین کے مغربی کنارے میں واقع "نفیہ دانیال" نامی علاقے کے اندر جو بیت اللحم کے جنوب میں واقع ہے، 164 نئے یہودی گھر تعمیر کرنا چاہتی ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق حسن بریجیہ نے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم نفیہ دانیال کے اندر "نفیہ نوف" کے نام سے ایک نیا یہودی محلہ آباد کرنا چاہتی ہے جس میں فلسطینی سرزمین پر صیہونیوں کے لئے مزید 164 نئے گھر تعمیر کئے جائیں گے۔

فلسطینی کمیٹی برائے مقابلہ یہودی آبادکاری کے سربراہ حسن بریجیہ نے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی آڑ میں فلسطینی سرزمین پر یہودی بستیوں میں اضافہ کر کے مزید فلسطینی سرزمین پر قبضے کا اپنا مذموم منصوبہ پایۂ تکمیل تک پہنچانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی آبادکار اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے آئے دن زیادہ سے زیادہ فلسطینی سرزمین پر قبضہ کرتے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونی رژیم اپنی ناجائز پیدائش (1948ء) سے ہی فلسطینی علاقے درۂ اردن سمیت پورے کے پورے مغربی کنارے پر قبضہ جمانے کے منحوس خواب دیکھ رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 872708

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872708/فلسطین-جنوبی-بیت-اللحم-میں-مزید-164-یہودی-گھر-تعمیر-کرنیکا-صیہونی-منصوبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org