QR CodeQR Code

لاہور، موٹر سائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد جان بحق

6 Jul 2020 08:21

پولیس کا کہنا ہے کہ سابق پولیس اہلکار کی دشمنی اپنے ماموں زاد سے چلی آ رہی تھی، ابتدائی طور پر پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ دونوں قتل دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی ہے دونوں ہم نام ہیں،جاں بحق ہونیوالوں میں ایک سابق ہیڈکانسٹیبل کاشف اور اس کا دوست شامل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سابق پولیس اہلکار کی دشمنی اپنے ماموں زاد سے چلی آ رہی تھی، ابتدائی طور پر پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ دونوں قتل دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہیں۔ پولیس کے مطابق قاتلوں نے واردات کے لیے ایس ایم جی رائفل کا استعمال کیا، پولیس اور دیگر تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 872713

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872713/لاہور-موٹر-سائیکل-سواروں-کی-گاڑی-پر-فائرنگ-2-افراد-جان-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org