QR CodeQR Code

جب حکمران چور ہونگے تو ملک میں آفات ہی آئینگی، فضل الرحمٰن

6 Jul 2020 08:29

عباسی ہاؤس جتوئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ ڈکٹیٹر شپ کی مخالفت کی ہے، ملک میں موجود بڑی پارٹیاں اگر متحد ہوتیں تو آج یہ وقت نہ دیکھنا پڑتا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جب حکمران چور ہوں گے تو ملک میں بحران اور آفات ہی آئیں گی۔ جے یو آئی نے ہمیشہ ڈکٹیٹر شپ کی مخالفت کی ہے۔ ملک میں موجود بڑی پارٹیاں اگر متحد ہوتیں تو آج یہ وقت نہ دیکھنا پڑتا۔ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر ہماری سمجھ سے بالاتر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عباسی ہاؤس جتوئی میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے دفاتر کو بہاولپور اور ملتان میں قائم کر کے یہاں کے عوام سے ایک بھیانک مذاق کیا گیا، اس سے عوام کی دشواری میں اضافہ ہو گا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا جج ارشد ملک کے بارے میں عدلیہ نے بھی فیصلہ دے دیا ہے ان کے فیصلوں پر بھی نظرثانی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ نے عوام کی ریڑھ کی ہڈی ہی توڑ کر رکھ دی ہے۔ اگر موجودہ حکمران 5 سال اقتدار میں رہتے ہیں تو ملک کا دیوالیہ نکل جائیگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جے یو آئی کے تحت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہو چکی ہیں اور مرحلہ وار پنجاب اور سندھ میں ہوں گی اس کے بعد حکومت کیخلاف تحریک کا اعلان کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 872716

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872716/جب-حکمران-چور-ہونگے-ملک-میں-ا-فات-ہی-ا-ئینگی-فضل-الرحم-ن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org