QR CodeQR Code

لاہور، غالیوں کا کنونشن منسوخ، پولیس نے پورا علاقہ سیل کر دیا

6 Jul 2020 12:08

کنونشن کے ردعمل میں تحریک تحفظ تشیع پاکستان نے بھی دفاع ولایت ریلی کا اعلان کر رکھا تھا۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے تحریک تحفظ پاکستان کے قائدین کو یقین دہانی کروائی گئی کہ مرکز ولایت میں کوئی کنونشن نہیں ہوگا جس پر تحریک تحفظ تشیع پاکستان نے بھی اپنی ریلی منسوخ کر دی۔ علاقہ اقبال ٹاون میں اس وقت پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ مرکز ولایت کو جانے والے تمام راستے سیل کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاون میں واقع مرکز ولایت میں آج ہونیوالے کنونشن کی اجازت  نہ ملنے کے باعث پروگرام منسوخ کر دیا۔ مرکز ولایت کو لاہور پولیس نے کنٹینر لگا کر سر بمہر کر دیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ آج مرکز ولایت میں نصیری و غالی گروہ کی جانب سے کنونشن رکھا گیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے خدشات اور عوامی ردعمل پر کنونشن کی اجازت نہیں دی۔ گروہ  نے اس حوالے سے لاہو ر ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا تاہم ان کی درخواست پر بروقت سماعت نہ ہونے سے معاملہ التواء کا شکار ہو گیا۔

اس کنونشن کے ردعمل میں تحریک تحفظ تشیع پاکستان نے بھی دفاع ولایت ریلی کا اعلان کر رکھا تھا۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے تحریک تحفظ پاکستان کے قائدین کو یقین دہانی کروائی گئی کہ مرکز ولایت میں کوئی کنونشن نہیں ہوگا جس پر تحریک تحفظ تشیع پاکستان نے بھی اپنی ریلی منسوخ کر دی۔ علاقہ اقبال ٹاون میں اس وقت پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ مرکز ولایت کو جانے والے تمام راستے سیل کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 872774

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872774/لاہور-غالیوں-کا-کنونشن-منسوخ-پولیس-نے-پورا-علاقہ-سیل-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org