0
Monday 6 Jul 2020 12:28

بھارت میں کورونا انفیکشن کے 6.97 لاکھ کیسز، بھارت دنیا میں تیسرے نمبر پر

بھارت میں کورونا انفیکشن کے 6.97 لاکھ کیسز، بھارت دنیا میں تیسرے نمبر پر
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کی بڑھتی ہوئی شدت کی وجہ سے بھارت میں 24 ہزار سے زیادہ نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اب انفیکشن سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں ہندوستان تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 24248 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں انفیکشن کی کل تعداد 697413 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 19693 ہوگئی ہے۔

دریں اثنا انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15350 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں، جنہیں ملاکر اب تک کُل 424433 افراد اس بیماری سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ ملک میں اس وقت کورونا انفیکشن کے 253287 فعال معاملے ہیں۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مہاراشٹرا میں انفیکشن کے 6555 معاملے ریکارڈ ہوئے، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 206619 ہوگئی اور 151 افراد ہلاک ہوگئے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 8822 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 111740 افراد اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 872786
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش