0
Monday 6 Jul 2020 13:37

ایکسچینج حملے کے دوران ماسٹر مائنڈ کا لائیو کیمرہ کے ذریعے دہشتگردوں سے رابطے کا انکشاف

ایکسچینج حملے کے دوران ماسٹر مائنڈ کا لائیو کیمرہ کے ذریعے دہشتگردوں سے رابطے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے سے متعلق تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، حملے کا ماسٹر مائنڈ لائیو کیمرہ کے ذریعے دہشتگردوں سے رابطے میں رہا۔ تفتیشی حکام کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے سے متعلق تفتیش میں سامنے آنے والی اہم پیشرفت کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے کیمرہ بھی برآمد ہوا ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کا ماسٹر مائنڈ لائیو کیمرہ کے ذریعے حملے کے وقت دہشتگردوں سے رابطے میں رہا۔ اسٹاک ایکسچینج حملہ، دہشتگرد کوئٹہ سے کراچی میں ایک نمبر پر رابطے میں تھے۔ حکام کے مطابق دہشتگردوں سے ملے موبائل فون سے بھی اہم معلومات حاصل کرلی گئی ہیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق ایک دہشتگرد حملے کے چند سیکنڈ بعد ہی سب انسپکٹر کی فائرنگ سے مارا گیا تھا۔

ایکسچینج حملے کے ملزمان کے موبائل فونز سے مزید ڈیٹا حاصل کر لیا گیا، ذرائع کے مطابق موبائل فونز سے ملنے والے ڈیٹا میں حملہ آور کراچی میں رابطے میں تھے، حملہ آور کوئٹہ سے مسلسل کراچی میں ایک نمبر پر رابطے میں تھے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور جس نمبر سے رابطے میں رہے، وہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف علاقوں میں استعمال ہوا ہے، حملہ آوروں کے پہلے سے کراچی میں رابطے کے مختلف شواہد ملے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے قبضے سے اسمارٹ فون سمیت دو موبائل فونز ملے تھے، دونوں موبائل فونز کی فرانزک کرائی گئی ہے، اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 872798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش