QR CodeQR Code

اندرون سندھ اور کراچی میں مون سون کی دھواں دار انٹری، موسلادھار بارش

6 Jul 2020 18:02

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق سمندر سے زیادہ نمی لینے پر مون سون سسٹم زیادہ مضبوط ہوگیا ہے، آج رات سے 8 جولائی کی صبح تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے مختلف شہروں سمیت کراچی میں مون سون نے دھواں دار انٹری ماری اور موسلا دھار بارش کا سلسلہ کافی دیر تک وقفے وقفے سے جاری رہا۔ تفصصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں ملیر، ماڈل کالونی، سعود آباد، نیو کراچی، ائیرپورٹ، لانڈھی، کورنگی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس سے شہر میں شدید گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق سمندر سے زیادہ نمی لینے پر مون سون سسٹم زیادہ مضبوط ہوگیا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے 8 جولائی کی صبح تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 872831

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872831/اندرون-سندھ-اور-کراچی-میں-مون-سون-کی-دھواں-دار-انٹری-موسلادھار-بارش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org