0
Monday 6 Jul 2020 18:07

سابق چیئرمین فشریز نثار مورائی کا طب سے فشری تک کا سفر

سابق چیئرمین فشریز نثار مورائی کا طب سے فشری تک کا سفر
اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر نثار احمد مورائی وزیر اور سماجی کارکن نہ ہونے کے باوجود سیاسی رہنماؤں کے بہت قریب رہے ہیں۔ سابق چیرمین فشریز کوآپریٹيو سوسائٹی ڈاکٹر نثار احمد مورائی نوشہرو فیروز میں ڈاکٹری کے پیشے سے وابستہ رہے۔ وہ سال 1989ء میں پیپلز پارٹی کی دور حکومت میں سرکاری ڈاکٹر بھرتی ہوئے۔ بیس سال بعد 2009ء میں ان کا ٹرانسفر کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کی ڈسپنسری میں ہوگیا اور پھر 9 جنوری 2014ء کو اچانک انہيں اہم عہدے يعنی چیرمین فشریز کوآپریٹو سوسائٹی بنا دیا گیا۔ نثار مورائی کو 11 مارچ سال 2016ء میں گرفتارکیا گیا۔ سال 2018ء ميں نثار مورائی سے متعلق جے آئی ٹی ميں لکھا گيا کہ 50 لاکھ روپے ماہانہ بھتہ دینے کی رضامندی پر انہیں یہ کرسی دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ سال 1998ء ميں سابق چیرمین اسٹیل مل سجاد حسین کے قتل کيس ميں نثار مورائی عدالت سے بری بھی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے نوشہروفیروز میں پیٹرول پمپ اور آئل فیکٹری میں بھی انویسٹمنٹ کر رکھی تھی۔ نثار مورائی ڈیفنس میں ہزار گز کے بنگلے، کریک ویسٹا میں فلیٹ اور حیدرآباد میں 500 گز کے بنگلوں کے بھی مالک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 872834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش