0
Monday 6 Jul 2020 18:32

ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے گرفتار ٹارگٹ کلر کے سنسنی خیز انکشافات

ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے گرفتار ٹارگٹ کلر کے سنسنی خیز انکشافات
اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس نے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، ملزم نے اٹھارہ سال میں پینتیس افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بیس فیصد مافیا اور اسی فیصد سیاستدانوں نے شہر کے حالات خراب کئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر عالم خان کو گرفتار کرلیا اور آٹھ سال پہلے ملزم عالم خان کا غیر ملکی بلاگر کو دیا گیا انٹرویو بھی سامنے آگیا۔ ملزم عالم خان نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ 18 سال میں 35 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی، بیروزگاری کی وجہ سے ٹارگٹ کلر بنا، فی واردات 75 ہزار سے ایک لاکھ روپے ملتے تھے۔

ملزم نے اعتراف کیا کہ 3 سے 4 دن ریکی کرتے، اس کے بعد سر اور دل میں گولی مارتے، سیاستدانوں، تاجروں سمیت دیگر افراد کو قتل کیا، فون آتا فلاں کو قتل کردو، اخبارات سے پتہ چلتا مرنے والا کون تھا۔ ٹارگٹ کلر نے انکشاف کیا کہ تین چار بار ایسا ہوا کہ مارنا کسی کو تھا مار کسی اور کو دیا، کہیں سکون نہیں ملتا، یہ کام چھوڑنا چاہتا ہوں، کراچی میں بیس فیصد مافیا اور اسی فیصد سیاستدانوں نے حالات خراب کئے، کراچی میں پہلے 6 ٹارگٹ کلر تھے، اب 600 ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما محمد انور نے انکشاف کیا تھا کہ ایم کیو ایم نے بھارتی حکومت سے پیسے لئے تھے، بھارت سے تعلقات پر مجھے مورد الزام ٹھہرانا درست نہیں، میں نے ہمیشہ پاکستان کی خدمت کی کوشش کی، حقائق سامنے لانےکیلئے حکومت پاکستان سے تعاون کو تیار ہوں۔
خبر کا کوڈ : 872842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش