0
Monday 6 Jul 2020 20:27

ذاکر آصف علوی کی گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات

ذاکر آصف علوی کی گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے معروف ذاکر آصف علوی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ حکومت اور اتحادی ایک پیج پر مگر اپوزیشن جماعتوں کا اپنا اپنا پیج ہے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ اپوزیشن پلان بناتی رہ جائیگی اور حکومت آئینی مدت پوری کرے گی۔ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسا کوئی لیڈر نہیں وہ ملک کو مضبوط بنائیں گے۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ریاستی ادارے مکمل ہم آہنگی کیساتھ ملک و قوم کیلئے کام کر رہے ہیں، کورونا ابھی ختم نہیں ہوا خطرہ موجود ہے، لاپرواہی نہیں احتیاط لازم ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ عیدالاضحٰی پر کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے علماء کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 872857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش