0
Monday 6 Jul 2020 20:31

بعض عناصر الگ صوبہ کے قیام کی راہ میں رکاوٹ ہیں لیکن ان رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ہمیں متحد ہونا ہوگا، رانا الطاف 

بعض عناصر الگ صوبہ کے قیام کی راہ میں رکاوٹ ہیں لیکن ان رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ہمیں متحد ہونا ہوگا، رانا الطاف 
اسلام ٹائمز۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین نے کہا ہے کہ ماضی میں مسلم لیگ (ن) الگ صوبہ کے نام پر سیاست نہ کرتی تو آج سرائیکی خطہ کی عوام کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا جس کا خمیازہ آج بھگت رہے ہیں، اساتذہ معاشرے کا اہم ستون ہیں جو اب متحد ہو کر خطہ کی عوام اور سرکاری اداروں کے ملازمین کے حقوق کے لئے سروں پر کفن باندھ کر باہر نکلیں گے، ڈرائنگ روم کی سیاست کی بجائے ایک پلیٹ فارم پر ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر سڑکوں پر آنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی یو نے الگ صوبہ کے قیام کے سلسلے میں جو 9 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے وہ تمام محب وطن نمائندہ افراد سمیت مختلف شعبہ ہائے سے وابستہ افراد سے رابطے کر رہی ہے، آج ہمیں اسی جذبے کی ضرورت ہے جس طرح قیام پاکستان کے موقع پر جذبہ تھا، الگ صوبہ کے قیام کے لئے اساتذہ، وکلائ، خواتین، یوتھ، مزدور، کسان، دانشوروں سمیت تمام محب وطن لوگوں کو آگے آنا ہوگا کہیں ایسا نہ ہو کہ دیر ہوجائے اور وسیب کے اراکین اسمبلی تخت لاہور کا دم بھرتے ہوئے سب کچھ نہ بیچ کھائیں۔ انہوں نے کہا کہ یقینا بعض عناصر الگ صوبہ کے قیام کی راہ میں رکاوٹ ہیں لیکن ان رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ہمیں متحد ہو کر تمام تر تعصبات سے بالاتر ہوکر اپنی بقاء کی ہی نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کی بقاء کی جنگ بھی لڑنا ہوگی۔ 
خبر کا کوڈ : 872858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش