0
Monday 6 Jul 2020 20:56

پیپلزپارٹی بہاولپور میں جنوبی پنجاب کے سب سیکرٹریٹ کو سختی سے مسترد کرتی ہے، خالد حنیف لودھی 

پیپلزپارٹی بہاولپور میں جنوبی پنجاب کے سب سیکرٹریٹ کو سختی سے مسترد کرتی ہے، خالد حنیف لودھی 
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی ملتان ڈویژن کے صدر خالد حنیف لودھی کی زیرصدارت ان کی رھائشگاہ لودھی ہاوس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے یوم سیاہ کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ممبر پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی مہمان خصوصی تھے۔ 5 جولائی 1977ء کا دن ملکی تاریخ کا سیاہ ترین اور شرمناک دن ہے، جس روز قائد عوام شھید ذوالفقار علی بھٹو کی پہلی منتخب جمہوری حکومت پر آمر نے شب خون مار کر قوم و ملک کو مسائل کے گرداب میں جھونکا اور جس کا خمیازہ قوم و ملک آج تک بھگت رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی ملتان کے ڈویژنل صدر خالد حنیف لودھی اور ممبر پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانیی نے کیا۔ جبکہ اس موقع پر ڈویژنل جنرل سیکرٹری و سابق ممبر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر جاوید صدیقی، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی بلوچ، قائمقام سٹی صدر ساجد بلوچ، ڈویژنل سیکرٹری انفارمیشن ایم سلیم راجہ، ممبر جنوبی پنجاب کونسل ملک آصف رسول اعوان، صدر پیپلزلائرز فورم جنوبی پنجاب شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید صدیقی نے بہاولپور میں جنوبی پنجاب کے سب سیکرٹریٹ کے خلاف قرارداد پیش کی جسے تمام پارٹی عہدیداران نے متفقہ طور پر منظور کیا۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی بہاولپور میں جنوبی پنجاب کے سب سیکرٹریٹ کو سختی سے مسترد کرتی ہے کیونکہ یہ آدھا تیتر اور آدھا بٹیر کے مترادف ہے، ایک بار پھر شب خون مارا گیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پاکستان پیپلزپارٹی صرف اور صرف صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کے سوا کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، سرائیکی عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی، اس موقع پر ملک افتخار، رمضان کمبوہ، نوید ھاشمی ایڈووکیٹ، عدنان حیدری ایڈووکیٹ، شبیر علوی، شمشاد سیال، عمران وینس، شبانہ گل، رانا افضل جاوید ودیگر شریک تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 872862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش