QR CodeQR Code

اٹھارویں ترمیم پر بات کرنا صدر کے منصب کے خلاف ہے

صدر مملکت کو سیاست کا شوق ہے تو استعفٰی دیں، اسفند یار ولی

6 Jul 2020 21:29

اپنے بیان میں اے این پی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم ملک کی بقا اور یکجہتی کی ضامن ہے، صدر کسی ایک سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ پورے ملک کا سربراہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی خود مختاری پر یقین رکھتا ہے وہ اس ترمیم کے خلاف بات نہیں کرے گا، سارے صوبے اس ترمیم سے مطمئن ہیں صدر کو اپنے عہدے کا خود احترام کر لینا چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم پر بات کرنا صدر کے منصب کے خلاف ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم ملک کی بقا اور یکجہتی کی ضامن ہے، صدر کسی ایک سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ پورے ملک کا سربراہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی خود مختاری پر یقین رکھتا ہے وہ اس ترمیم کے خلاف بات نہیں کرے گا، سارے صوبے اس ترمیم سے مطمئن ہیں صدر کو اپنے عہدے کا خود احترام کر لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کو شوق ہے تو استعفی دے کر پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے عملی سیاست میں آ جائیں، صدر کو ہر حال میں صوبوں کے مفادات کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر کس منہ سے کہہ رہے ہیں کہ اٹھارویں ترمیم پر بات ہو سکتی ہے، میڈیا پر ان کے حوالے سے چلنے والی خبریں افسوس ناک ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے صدر پاکستان عارف علوی نے کہا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم نظر ثانی سے بہتر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہ جیسے جیسے معیشت بہتر ہو گی صوبوں کو وسائل زیادہ ملیں گے ، اس حوالے سے بات چیت کا ہونا مثبت پہلو ہے. اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبوں کی مشاورت سے اٹھارہویں ترمیم پر نظرثانی سے اس میں یقیناً بہتری ہی آئے گی اور بہتری کی گنجائش ہر چیز میں موجود رہتی ہے ۔


خبر کا کوڈ: 872869

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872869/صدر-مملکت-کو-سیاست-کا-شوق-ہے-استعف-ی-دیں-اسفند-یار-ولی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org