0
Monday 6 Jul 2020 22:05

ایم ڈبلیو ایم جی بی کے وفد کی نگران وزیراعلیٰ اور چیف الیکشن کمشنر سے ملاقاتیں

ایم ڈبلیو ایم جی بی کے وفد کی نگران وزیراعلیٰ اور چیف الیکشن کمشنر سے ملاقاتیں
  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل سید علی رضوی کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی نگران وزیراعلیٰ اور چیف الیکشن کمشنر سے الگ الگ ملاقاتیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے میر افضل خان کو نگران وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نگران وزیراعلیٰ بروقت انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے موثر کردار ادا کرینگے۔ وفد نے نگران وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ بروقت اور صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں تمام تر ضروری اقدامات اٹھائیں اور عوامی مینڈیٹ کو ہائی جیک کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہ ہونے دیں۔ انہوں نے شفاف انتخابات کے حوالے سے نگران حکومت سے بھرپور تعاون کرنے کا یقین دلایا۔

اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ نے وفد کو یقین دلایا کہ نگران حکومت غیر جانبداری سے اپنا کردار ادا کرے گی اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائیں جائینگے۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے نمائندہ وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تحریری طور تجاویز و آراء بھی الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے وعدہ کیا کہ انتخابات کو آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائینگے اور آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہ اترنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 872871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش