0
Tuesday 7 Jul 2020 10:25
کوٹلی امام حسین (ع) کی اراضی کا مسئلہ

ڈی آئی خان، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی علی امین گنڈہ پور سے ملاقات

119 کنال اراضی پہ چاردیواری کسی صورت قبول نہیں، ایم ڈبلیو ایم
ڈی آئی خان، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی علی امین گنڈہ پور سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کے نمائندہ وفد نے کوٹلی امام حسین (ع) کے مسئلہ پہ وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور سے خصوصی ملاقات کی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید غضنفر علی نقوی، تنویر مہدی ایڈووکیٹ، سید علمدار ہاشمی اور مولانا اظہر ندیم سمیت دیگر اراکین شامل تھے۔ وفاقی وزیر سے ملاقات کے دروان آمدہ محرم الحرام میں عزاردای کے اجتماعات، ڈی آئی خان کے حالات اور کوٹلی امام حسین (ع) کی اراضی کے معاملے پہ تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ایم ڈبلیو ایم ڈی آئی خان کے وفد نے وفاقی وزیر کے سامنے اپنا حتمی اور دوٹوک موقف پیش کیا کہ کوٹلی امام کے بارے میں دہری پالیسی کسی صورت قبول نہیں اور نہ ہی 119 کنال اراضی پہ چار دیواری کی حمایت کرتے ہیں۔ جس پہ وفاقی وزیر نے کوٹلی کی اراضی کے معاملے کے حل کیلئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ 
خبر کا کوڈ : 872872
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش