QR CodeQR Code

کنٹینرز کیس،چار برس میں تقریباً 24 ہزار کنٹینرز لاپتہ ہوئے، ایف بی آر

25 Jul 2011 22:44

اسلام ٹائمز:چیئرمین ایف بی آر سلمان صدیق نے عدالت کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ2007ء سے 2010ء کمرشل ٹریڈ کے 23 ہزار 882 کنٹینرز لاپتہ ہوئے، اس سے خزانے کو 47 سے 50 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نان کمرشل ٹریڈ میں ایساف اور نیٹو کے 19 ہزار کنٹینرز بھی سرحدپار نہ پہنچنے کا شک ہے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے افغان کنٹینرز کیس میں سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ 4 برس میں کمرشل ٹریڈ کے تقریباً  ً24 ہزار کنٹینرز لاپتہ ہوئے۔ اسی عرصہ میں نان کمرشل ٹریڈ کے 19 ہزار کنٹینرز کے بھی لاپتہ ہونے کا شک ہے، تمام عمل سے خزانے کو 50 ارب روپے تک کا ممکنہ نقصان ہوا۔ چیف جسٹس افتخار چودھری کی زیر صدارت سپریم کورٹ کے بنچ نے نیٹو کنٹینرز کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین ایف بی آر سلمان صدیق نے عدالت کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ2007ء سے 2010ء کمرشل ٹریڈ کے 23 ہزار 882 کنٹینرز لاپتہ ہوئے، اس سے خزانے کو 47 سے 50 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نان کمرشل ٹریڈ میں ایساف اور نیٹو کے 19 ہزار کنٹینرز بھی سرحدپار نہ پہنچنے کا شک ہے، رپورٹ کے مطابق کمرشل ٹریڈ کنٹینرنز میں کمرشل کنٹینرز میں شپنگ کمپنیوں، ایجنٹس اور این ایل سی کو نوٹسز بھیجے گئے ہیں اور اس سے 25 سے 30 ارب کی وصولیاں متوقع ہیں، بعد میں عدالت نے مقدمہ کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔


خبر کا کوڈ: 87289

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/87289/کنٹینرز-کیس-چار-برس-میں-تقریبا-24-ہزار-لاپتہ-ہوئے-ایف-بی-آر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org