QR CodeQR Code

جی بی میں محکمہ صحت اور انتظامیہ کرونا کے نام پر عیاشیاں کر رہی ہیں، سعدیہ دانش

6 Jul 2020 23:18

اپنے ایک بیان میں پی پی گلگت بلتستان کی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ غریب عوام اور مریضوں کے لئے کوئی صحت کی سہولت میسر نہیں۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی قلت اور ادویات کا بحران پیدا ہو گیا ہے، کرونا وائرس کے مریضوں کو بھی بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ جی بی میں کورونا کے نام پر محکمہ صحت اور انتظامیہ عیاشیاں کر رہی ہیں جبکہ غریب عوام اور مریضوں کے لئے کوئی صحت کی سہولت میسر نہیں۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی قلت اور ادویات کا بحران پیدا ہو گیا ہے، کرونا وائرس کے مریضوں کو بھی بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔ بلند و بانگ دعوے کرنے والوں کی حقیقت یہ ہے کہ روزانہ ٹیسٹ کی تعداد 50 کے اوسط پہ آگئی ہے۔ صحت کا سارا نظام بیٹھ چکا ہے۔ اپنے ایک بیان مین سعدیہ دانش کا کہنا تھا کہ سارے وسائل اپنے پروٹوکول پر خرچ کر کے صرف سوشل میڈیا پر بڑے بڑے انقلابی اقدامات کے دعوے کرنے والے ذمہ داران منظر عام سے غائب ہیں، مراعات اور پروٹوکول پر سارا ہیلتھ ایمرجنسی کا بجٹ خرچ کیا جا رہا ہے  جبکہ ٹیسٹنگ کی استعداد کار نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے متاثرہ افراد مزید کورونا پھیلانے کا باعث ہونے کے ساتھ ساتھ آئے روز اپنی زندگی کی بازی ہار رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 872893

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872893/جی-بی-میں-محکمہ-صحت-اور-انتظامیہ-کرونا-کے-نام-پر-عیاشیاں-کر-رہی-ہیں-سعدیہ-دانش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org