QR CodeQR Code

عزیر بلوچ کے ساتھ پارٹی رہنماؤں کی تصویریں اتفاق ہوسکتی ہیں، پیپلز پارٹی

7 Jul 2020 01:27

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنماؤں نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا نے عذیر بلوچ کی مدد کی تو ہم نے اس کی حمایت نہیں کی، ذوالفقار مرزا سے اختلافات کی بنیاد ہی عزیر بلوچ سے تعلقات تھے، ذوالفقار مرزا سے اختلافات کی شدت پر انہیں پارٹی سے الگ کیا گیا، پی پی کے دل میں کھوٹ ہوتی تو جے آئی ٹی کو عوام کیلئے پبلک نہیں کرتی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عذیر بلوچ کے ساتھ پارٹی رہنماؤں کی تصویریں اتفاق ہوسکتی ہیں جب کہ صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ ذوالفقار مرزا نے عذیر بلوچ کی مدد کی تو ہم نے اس کی حمایت نہیں کی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رکن اسمبلی نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں ہے کہ عذیر بلوچ نے پیپلز پارٹی کے کئی لوگوں کو قتل کیا، عذیر بلوچ کے ساتھ پارٹی رہنماؤں کی تصویریں اتفاق ہوسکتی ہیں۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ حکومتی وزیر اسمبلی فلور پر جھوٹ بولتے ہیں، غلط الزامات لگاتے ہیں، ایم کیو ایم کی دہشت گردی کا خاتمہ ہم نے کیا، کراچی میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کا فیصلہ ہم نے کیا تھا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ عذیر بلوچ کی جے آئی ٹی کی بنیاد پر پیپلز پارٹی کو ملوث کرنا ناانصافی ہوگی، پیپلز پارٹی نے کبھی بھی دہشت گردوں کی سرپرستی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے عذیر بلوچ کی مدد کی تو ہم نے اس کی حمایت نہیں کی، ذوالفقار مرزا سے اختلافات کی بنیاد ہی عزیر بلوچ سے تعلقات تھے، ذوالفقار مرزا سے اختلافات کی شدت پر انہیں پارٹی سے الگ کیا گیا، پی پی کے دل میں کھوٹ ہوتی تو جے آئی ٹی کو عوام کیلئے پبلک نہیں کرتی۔


خبر کا کوڈ: 872911

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872911/عزیر-بلوچ-کے-ساتھ-پارٹی-رہنماؤں-کی-تصویریں-اتفاق-ہوسکتی-ہیں-پیپلز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org